27 فروری 2014 - 20:30
وزیر خارجہ کی ہندوستان کے نائب صدر سے ملاقات

ہندوستان نے علاقے کي سلامتي ميں اسلامي جمہوريہ ايران کے کردار کو انتہائي اہميت کا حامل قرار ديا ہے۔

ابنا: ہندوستان کے نا‏ئب صدر حامد انصاري نے اسلامي جمہوريہ ايران کے وزير خارجہ محمد جواد ظريف اور ان کے ہمراہ وفد کے ساتھ ملاقات ميں دونوں ملکوں کے درميان مختلف شعبوں ميں تعاون نيز تاريخي اشتراکات کي طرف اشارہ کرتے ہوئے تعلقات ميں توسيع پر تاکيد کي اور علاقے کي سلامتي ميں ايوان کے کردار کو اسٹراٹيجک اہميت کا حامل قرار ديا۔ اس موقع پراسلامي جمہوريہ ايران کے وزير خارجہ محمد جواد ظريف نے بھي مختلف  شعبوں ميں تعاون کو علاقے کي سلامتي کے لئے انتہائي اہم قرار ديا اور اس راہ ميں حائل رکاوٹوں دور کرنے کي ضرورت پر تاکيد کي۔  اسلامي جمہوريہ ايران کے وزير خارجہ نے دوجانبہ تعاون، نيز علاقائي اور عالمي مسائل ميں اسلامي جمہوريہ ايران کي خارجہ پاليسي وضاحت کرتے ہوئے سياسي، معاشي اور ثقافتي امور ميں بابمي تعاون ميں اضافے کي اميد ظاہر کي۔اس ملاقات ميں فريقين نے علاقائي اور عالمي مسائل پر بھي بات چيت کي۔ ہندوستان ميں مقيم ايراني شہريوں خصوصا طالب علموں کے مسائل نيز ايراني شہروں کے لئے ويزے  سے متعلق مربوط امور سميت ديگر مسائل کا بھي جائزہ ليا گيا۔  ......./169